دہشت گردی کی حالیہ لہر حکومت کیلئے بڑا امتحان ہے: غلا م یزدانی گیلانی
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ کے رہنما مخدوم غلام یزدانی گیلانی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی حالیہ لہر حکومت کے لیے بڑا امتحان ہے دہشت گردی کے واقعات کو روکنے کے لیے حکومت مضبوط حکمت عملی اپنائے جو امن کی بقاء کے لیے ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ ن ملک امیر بخش کمبوہ کی جانب سے منعقدہ ظہرانہ تقریب بسلسلہ عقیقہ محمد حسیب عدیل میں شریک سیاسی سماجی رہنماوئں سے ملکی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے کیا تقریب میں شیخ طارق رشید بلال بٹ شاہد مختار لودھی عاشق علی شجراء نفیس انصاری اشرف قریشی منیر اختر لنگاہ عبدالوحید کمبوہ فیاض احمد خان شیخ اطہر ممتاز ملک نزیر کالروملک عدیل اخترخورشید ملک ملک شعیب کمبوہ عمر کمبوہ دیگر نے شرکت کی ۔