حضرت محمدؐ کی تعلیمات پر عمل کر کے دنیا و آخرت میں کامیابی مل سکتی ہے : ارشاد گادھی
خانیوال (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ء ارشاد گادھی کی رہاش گاہ لکڑمنڈی میں میلاد مصطفی ؐ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں نائب صدر ملک ارشد نواز ‘ جنرل سیکرٹری رائو رفیق ساجد‘کنوینر عقیل احمد سندھو‘بابا عبدالجبار‘بائو محمد حسین‘محمد عظیم ‘ملک ظفر ‘ توفیق عرف کاکا ‘شمیم خان‘کاشف ‘راجہ ممتاز ‘بابا نذیرسمیت دیگر عہدیداران اور کارکنان نے بھرپو رشرکت کی۔ اس موقع پر ارشادگادھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمدؐ جن کی خاطر یہ عالم بنایاگیارب نے جن کواپنے گھر بلایا جنہوں نے پوری انسانیت کو امن وسلامتی کا مقدس اور جامع ترین پیغام پہنچایااور جو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجے گئے ایسے محسن ِ انسانیت حضرت محمدؐ کی تعلیمات پر عمل کر کے ہم دینی و دنیاوی کامیابی حاصل کر سکتے ہیںنبی اکرم ؐ کے اصل مشن اور پیغام کو ہی اپنی زندگیوں میں لانا ہوگاتبھی عشق رسول ؐ کا حق ادا ہو سکے گا آقا ؐ کی زندگی آنے والی نسلوںکے لیے مشعل ِ راہ ہے ہمیں اسوہ حسنہ کی پیروی کرنا ہو گی اور نبی اکرمؐ کی تعلیمات کو اپنانا ہوگا۔اکرام عابد نے اپنے خطاب میں کہاکہ ماہِ ربیع الاول رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے ان مقدس ایام میں ہمیں اپنی تمام توانائیاں استفادہ حاصل کرنے پر مرکوز کرنا ہونگی۔