بھارت کے سر پر جنگی جنون بدستور سوار، ایل او سی کو میدان جنگ بنا لیا۔ آزاد کشمیر میں شیر کیمپ سیکٹر میں بلا اشتعال گولہ باری ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،پاک فوج کا دندان شکن جواب ،دشمن کی چار چوکیاں تباہ کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے تمام تر جنگی اخلاقیات کو بھلا کر اب شہری آبادی کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔ بزدل بھارتی فوج نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ اس بار اڑی سیکٹر میں گولہ باری اور شیلنگ کی۔ جواب میں پاک فوج نے دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا اور بھارتی فوج کے دانت کھٹے کر دئیے۔ بھارت کی شرانگیزی سے سرحد پر موجود بستیاں متاثر ہو رہی ہیں ۔ شیر کیمپ سیکٹر سے ملحقہ علاقوں سے لوگ نقل مکانی کر رہے ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑیں گے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024