پڑوسی ملک کے ساتھ امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں, بہترین مواصلاتی نظام کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا: وزیراعظم نوازشریف
اشک آباد میں عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ کانفرنس کےانعقاد پرترکمانستان کے صدر کو مبارکباد دیتا ہوں۔ پائیدارٹرانسپورٹ سےمتعلق عالمی کانفرنس بہت اہمیت کی حامل ہے۔ ٹرانسپورٹ کے شعبے کی ترقی ہماری ترجیح ہے۔ ترقیاتی اہداف کےحصول میں ٹرانسپورٹ پرخصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ تاپی اور کاسا ایک ہزار منصوبہ توانائی کی ضروریات پوری کرسکتا ہے،بہترین مواصلاتی نظام کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ سی پیک سے وسطی ایشا جنوبی ایشیا اور مشرق وسطی منسلک ہوں گے۔ پاکستان کےمختلف ملکوں کےساتھ تجارتی راہداری کے معاہدے ہیں۔ سی پیک کے ذریعے ہمارے پورٹس تک رسائی آسان ہوگی۔ گوادر پرتجارتی شپ پہنچنا ایک تاریخی لمحہ تھا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امن اور ترقی ایک دوسرے سے منسلک ہے۔ پاکستان خطے میں رابطے کی اہمیت سمجھتا ہے۔ مشترکہ کاوشوں سےامن قائم کررہےہیں۔ پرامن ہمسائیگی ہماری پالیسی کا بنیادی جزو ہے۔