برطانوی تحقیق کےمطابق سگریٹ نوشی سے یادداشت اورسیکھنے کی قوتیں متاثرہوتی ہے جبکہ دماغ گل سڑجاتا ہے۔
لندن کی کنگز کالج اور ایج اینڈ ایجنگ جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق میں نوہزارکے قریب افراد کا مشاہدہ کیا گیا۔جس میں پچاس سال سے زائد عمرکے ایک گروپ کے طرزِزندگی اورصحت کے بارےمیں اعداد وشمارلیے گئے۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ ان افراد کا یہی ٹیسٹ دوبارہ چارسال بعد اور پھر آٹھ سال بعد لیا گیا۔ سائنسدانوں کےمطابق جولوگ سگریٹ نوشی کرتے تھےانکی یاداشت اورسمجھ بوجھ کی قوت میں کمی آئی،اوران میں امراضِ قلب ہونے کے امکانات بھی بڑھ گئے۔