اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے اپنی تعیناتی کی ایک ماہ کی مدت کی کارکردگی تفصیلات شہریوں کے سامنے رکھ دیں اس سلسلے میں انہوں نے خصوصی ویڈیو پیغام بھی جاری کردیا جس میں شہریوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے گزشتہ ایک ماہ میں جرائم کے خلاف بھرپور اقدامات اٹھائے اسلام آباد پولیس نے پچھلے ایک ماہ میں سنگین جرائم میں ملوث 44 گینگز کے 102 ملزمان گرفتار کئے سنگین و دیگر جرائم کے 117 مقدمات کو ٹریس کیا گیا اسی طرح منشیات کے خلاف نشہ اب نہیں تحریک بھرپور طریقے سے چلائی گئی ویڈیو پیغام میں آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ اس تحریک کے دوران 338 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیاان ملزمان سے بھاری مقدار میں چرس، ہیروئن سمیت 20 کلوگرام سے زائد آئس برآمد کی گئی یہ منشیات فروش نوجوان نسل کی رگوں میں زہر بھرتے تھے۔اس تحریک کے دوران عوام الناس نے بھی پولیس کا بھرپور ساتھ دیا۔غیرقانونی اسلحہ لے کر چلنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون کیا گیااس کریک ڈاون کے دوران 277 ملزمان کو گرفتار کرکے 15 کلاشنکوفوں سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیاڈکیتی، رابری، راہزنی اور گاڑی چوری جیسے مقدمات میں ملوث 291 ملزمان کو گرفتار کیا گیا پولیس نے جرائم بر خلاف مال کے مقدمات میں 16 کروڑ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کیا پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف بھرپور مہم چلائی جارہی ہے آئی جی پولیس کے مطابق یہ سب اسلام آباد پولیس کی ٹیم کنسٹیبل سے آئی جی تک نے کیا ہے اسلام آباد پولیس کا ہر افسر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے 24/7 سڑکوں پر موجود ہے نان رجسٹریشن آف کرائم کی پالیسی کا خاتمہ کردیا گیا سابقہ پینڈنگ تمام ریسکیو 15 کی کالز پر مقدمات کا اندراج کیا گیا