
محکمہ موسمیات کے مطابق 28 سے 31 مئی تک ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 28مئی کو مغربی ہوائیں بالائی اور مغربی علاقوں میں داخل ہوں گی .جس کے باعث ملک بھر میں درجہ حررات معمول سے کم رہنے کا بھی امکان ہے۔
28 سے 30 مئی کے دوران کراچی اور حیدرآباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ سکھر،دادو،جیکب آباد،لاڑکانہ اور میرپور خاص میں بھی بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ بہاولنگر، ملتان، ساہیوال اور خانیوال میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 28سے31مئی کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی میں گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ہے۔