
کراچی: بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 250 روپے کمی سے 235,750 روپے پر بند ہوئی جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 214 روپے اضافے سے 202,118 روپے پر بند ہوئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 9 ڈالر کمی کے بعد 1952 ڈالر فی اونس پر طے پائی۔
دریں اثنا، چاندی کی قیمت بالترتیب 2,900 روپے اور 2,486.28 روپے کے طور پر برقرار رہی۔