
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں نام ڈالنے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میری بیرون ملک کوئی جائیداد اور کاروبار نہیں، ملک سے باہر میرا کوئی بینک اکاؤنٹ تک نہیں ہے۔
اپنے نام کے ECL میں شامل کئے جانے پر میں (پی ڈی ایم) حکومت کا شکرگزار ہوں کہ میرا باہر جانے کا کوئی ارادہ نہیں کیونکہ میری جائیدادیں یا کاروبار ملک سے باہر ہیں نہ ہی میرا کوئی بنک اکاؤنٹ۔
اگر کبھی کسی روز مجھے چھٹی کا موقع ملا تو میں شمالی پہاڑوں کا رُخ کروں گا جو کرّہ ارض پر…
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 26, 2023
عمران خان نے کہا کہ ان وجوہات کی وجہ سے میرا باہر جانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا. ای سی ایل میں نام ڈالنے پر حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں. اگر کبھی چھٹیوں پر بھی جانا ہوا تو پاکستان کے شمالی علاقوں میں جاؤں گا جو دنیا میں میری سب سے پسندیدہ جگہ ہے۔