
ایشیا کپ کے پاکستان میں انعقاد پر بھارت ایک بار پھر روڑے اٹکانے لگا اور پی سی بی کے ہائبرڈ ماڈل کے باوجود بھارتی بورڈ کی میںنہ مانوں کی رٹ برقرار ہے۔ ایشیا کپ کے پاکستان میں انعقاد پر بھارتی کرکٹ بورڈ پھر روڑے اٹکانے لگا اور پی سی بی کی جانب سے ہائبرڈ ماڈل کے باوجود اس کی میں نہ مانوں کی رٹ برقرار ہے۔ سیکریٹری بی سی سی آئی جے شاہ کا کہنا ہے کہ ایونٹ کا فیصلہ آئی پی ایل فائنل کے دوران کریں گے۔ایشیا کپ رواں برس اگست ستمبر میں پاکستان میں شیڈول ہے. جس کے انعقاد کے لیے پاکستان بھرپور طریقے سے تیار ہے۔ بھارت کے یہاں آنے سے انکار پر پی سی بی نے ہائبرڈ ماڈل پیش کیا .جس کے بارے میں پی سی بی کا دعویٰ ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ان کا ہائبرڈ ماڈل منظور کر لیا ہے .تاہم اس کے بعد بھارت نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میں نہ مانوں کی گردان دہرا دی ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ جو کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بھی ہیں نے ایک نیا شوشہ چھوڑ دیا ہے. جس میں وہ کہتے ہیں کہ آئی پی ایل کے فائنل کے دوران دیگر بورڈز سے بات کرکے ایشیا کپ پر حتمی فیصلہ کریں گے۔سری لنکا، افغانستان اور بنگلہ دیش نے بھی ایشیا کپ کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہونے کی تردید کردی ہے۔پاکستان کے ایشیا کپ کے متعلق پیش کردہ ہائبرڈ ماڈل کے مطابق ایونٹ کے ابتدائی چار میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے جب کہ باقی ایونٹ یو اے ای میں ہوگا۔ایشین کرکٹ کونسل کے مطابق نیوٹرل وینیو کا حتمی فیصلہ بھی اسی ہفتے کیا جائے گا۔