جعلی ویڈیو شائع کرنے پر کلیچدار نے ایردوان کیخلاف شکایت درج کرا دی

ترک صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اتوار کو رجب طیب ایردوان کے ساتھ مقابلہ کرنے والے کمال کلیچدار اوغلو نے ترک صدر کے خلاف ایک ویڈیو کلپ نشر کرنے کے بعد شکایت درج کرادی جس میں انہیں ’’پی کے کے‘‘ کےجنگجوؤں سے ملایا گیا تھا۔ کلیچدار کی ریپبلکن پیپلز پارٹی کے وکیل سیلال سیلک نے بدھ کو ٹویٹ میں کہا کہ ہم نے شکایت درج کرا دی ہے۔ ہم نے ان سے 10 لاکھ ترک لیرا طلب کیے ہیں۔

7 مئی کو استنبول میں ایک بڑے اجتماع کے دوران ایردوان نے ایک مختصر ویڈیو کلپ نشر کیا جس میں ان کے مطابق کلیچدار کردستان ورکرز پارٹی کے ساتھ ہاتھ ملا کر چل رہے ہیں۔ یہ تنظیم وہ ہے جسے انقرہ اور اس کے مغربی اتحادی دہشت گرد قرار دیتے ہیں۔ویڈیو میں حزب اختلاف کے امیدوار موسیقی کے ذریعے صدارتی انتخابات کے لیے ایک ساتھ انتخابات میں حصہ لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ایردوان نے اعتراف کیا ویڈیو کو ملا کر بنایا گیا ہے۔خیال رہے چودہ مئی کو ترکیہ کے انتخابات کے پہلے مرحلہ میں ایردوان نے سب سے زیادہ 49.5 ووٹ حاصل کیے تھے تاہم 50 فیصد ووٹ حاصل نہ کرسکنے کی وجہ سے کوئی بھی امیدوار الیکشن نہیں جیت سکا تھا۔ اب 28 مئی کو الیکشن کا دوسرا مرحلہ منعقد کیا جارہا ہے۔ اس مرحلہ میں پہلے مرحلہ میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والے پہلے دو امیدواروں کے درمیان رن آف الیکشن ہوگا۔کیلیچدار اپوزیشن کی چھ جماعتوں کے اتحاد کے سربراہ ہیں۔ انہوں نے الیکشن کے پہلے مرحلہ سے ایک ہفتہ قبل نشر کی جانے والی اس جعلی ویڈیو پر غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ صدارتی کرسی پر بیٹھا شخص اتنی نچلی سطح پر کیسے اتر سکتا ہے؟کلیچدار نے پہلے مرحلہ میں 44.9 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔

ای پیپر دی نیشن