کراچی ایکسپریس کا انجن فیل.

ریلوے ذرائع کے مطابق میاں چنوں کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کا انجن فیل ہوگیا۔ کراچی ایکسپریس میاں چنوں کے قریب کھڑی ہے۔ کراچی ایکسپریس کے انجن فیل ھونے کی وجہ سے مسافر شدید گرمی کی وجہ سے پریشان ہیں۔خانیوال ریلوے اسٹیشن سے انجن روانہ ہوگیا ہے۔ انجن تبدیل ھونے کے بعد کراچی ایکسپریس کو لاھور کی جانب روانہ کیا جاے۔