تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گر گئی.

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن سندھ اسمبلی عباس جعفری نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔کراچی سے پی ٹی آئی کے منتخب رکن سندھ اسمبلی عباس جعفری نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کرلی۔عباسی جعفری نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے 9 مئی کے واقعے کی مذمت کی اور پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بنیاد پاکستان آرمی ہے، جو کچھ بھی 9 مئی کو ہوا اس کی مذمت کرتا ہوں، میں پارٹی پوزیشن اور پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دیتا ہوں۔واضح رہے کہ عباس جعفری پی ایس 125 سے رکنِ اسمبلی سے منتخب ہوئے تھے۔