ٹیکساس اسمبلی میں سندھ ثقافتی ڈے کے حوالے سے قرارداد منظور
ٹیکساس (نوائے وقت رپورٹ) امریکی ریاست ٹیکساس کی اسمبلی میں سندھ ثقافت ڈے کے حوالے سے قرارداد منظور کر لی گئی۔ قرارداد پاکستانی امریکن رکن ڈاکٹر سلیمان لالانی نے پیش کی۔ پاکستانی قونصل جنرل اور سندھی کمیونٹی کے نمایاں افراد نے سیشن میں شرکت کی۔ ایوان کے تمام اراکین کو سندھی اجرک کا تحفہ دیا گیا۔ قرارداد پیش کرتے ڈاکٹر سلیمان لالانی نے کہا کہ سندھی ثقافت ڈے دسمبر کے پہلے اتوار کو منایا جاتا ہے۔ میزبان گھر آنے والے مہمان کو عزت کے طور پر اجرک پہناتے ہیں۔
ٹیکساس اسمبلی