اےف بی آر رےونےو کے سالانہ ہدف سے دو ہزار ارب روپے پےچھے

 اسلام آباد (عترت جعفری)اےف بی آر رےونےو کے سالانہ ہدف سے دو ہزار ارب روپے پےچھے ہے ،اور اس کو مئی اور جون کے دوران ہر ماہ اوسط اےک ہزار ارب روپے جمع کرنا ہوں گے ، جبکہ جولائی تا اپرےل کے دوران پہلے ہی سے400 ارب روپے کا شارٹ فال ہو چکا ہے ،رواں سال مےں جی ڈی پی کی 0.29فی صد کی گروتھ کی توقع کی وجہ سے آئندہ مالی سال کے لئے بڑا رےونےو ہدف مقرر کرنا اب کافی مشکل ہو گا جبکہ آئی اےم اےف30فی صد تک کی رےونےو گروتھ دکھانے کے لئے کہہ رہا ہے ،بجٹ کی تےاری جاری ہے ،وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ مےں کئی نےا ٹےکس نہےں لگاےا جائے گا ،جی اےس ٹی کا رےٹ18فی صد پر برقرار رہے گا ،جبکہ فائلرز کے لئے اےڈوانس ٹےکس کی شرحوں مےن کمی لائے جانے کا امکان ہے کجبکہ نان فائلرز کے لئے ٹےکسوں اور ان کے نفاذ کو مذےد سخت کا جا رہا ہے ،آٹوموباےلز کی گرتی سےل کو سہارا دےنے کے لئے ٹےکسوں مےن ردوبدل کا مکان ہے ،پرچون فروشوں کے لئے ٹےکس نےٹ کو سخت کرنے تجوےز ہے کانداروں پر ٹیکس عائد کرنے کے لیے اسپیشل اسکیم لانچ کی جائے گی۔اسپیشل اسکیم کے تحت دکانداروں کے لیے بجلی کے بلوں پر ٹیکس لگایا جائے گا، اےف بی آر کو رواں مالی سال مےں7640ارب روپے جمع کرنا ہےںاور اس نے اب تک5620ارب روپے جمع کئے ہےں۔
اےف بی آر رےونےو

ای پیپر دی نیشن