حسان نیازی کی ضمانت کیخلاف نظر ثانی درخواست میں پراسیکیوشن کے دلائل مکمل
اسلام آباد(وقائع نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سکندرخان کی عدالت میں زیر سماعت حسان خان نیازی کی ضمانت کے خلاف نظر ثانی کی درخواست میں پراسیکیوشن کے دلائل مکمل کرلیے گئے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیاکہ حسان نیازی کی جانب سے کسی نے وکالت نامہ دے رکھا ہے۔، جس پر وہاں موجود جونیئر وکیل علی اسفند یار اعوان نے بتایاکہ انتظار حیدر پنجوتھہ کی جانب سے وکالت نامہ جمع ہے،عدالت نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیاکہ آپ کی استدعا ضمانت کو مسترد کرنے کی ہے،جس پر پراسیکیوٹر نے کہاکہ ایف آئی آر میں دو ناقابل ضمانت دفعات درج ہیں،عدالت نے استفسار کیاکہ ریمانڈ کے دوران کس کس چیز کی برآمدگی ہوئی تھی، جس پر تفتیشی افسر نے بتایاکہ کچھ برآمد نہیں ہوا تھا،صرف ساتھی ملزم کا نام بتایا تھا ،شریک ملزم گاڑی اور اسلحہ لے کے فرار ہو گیا تھا،پراسیکیوٹر کی جانب سے ضمانت کے خلاف نظرثانی کی درخواست پر دلائل مکمل لیے جبکہ پراسیکیوشن کی جانب سے عدالتی فیصلوں کی کاپیاں عدالت میں جمع نہ کرائی جاسکیں اور عدالت نے نظرثانی اپیل پر سماعت31 مئی تک کیلئے ملتوی کردی۔
دلائل مکمل