نشتر کالونی: مقابلے کے بعد 2 ڈاکو گرفتار، فائرنگ سے خاتون زخمی
لاہور (نامہ نگار) نشتر کالونی میں مقابلے کے بعد دو ڈاکو گرفتار لئے گئے۔ فائرنگ کی زد میں آکر خاتون زخمی ہو گئی۔ ایس پی ڈولفن ذوہیب نصراللہ رانجھا کا کہنا ہے کہ ڈیفنس فیز 9سے ڈاکو شہری سے موٹر سائیکل، موبائل چھین کر فرار ہوئے تھے، ان کا ڈولفن ٹیم سے آمنا سامنا ہو گیا۔ ڈاکو پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی ایک حویلی میں چھپ گئے اور اندر موجود اہلخانہ کو یرغال بنا کر ٹیم پر فائرنگ کی۔ ڈولفن ٹیم نے حکمت عملی کے تحت دونوں ڈاکوو¿ں کوگرفتار کرلیا۔ ایک فرار ہو گیا۔ ڈاکو¶ں کی فائرنگ سے حویلی میں موجود خاتون زخمی ہوئی اور انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ڈاکو گرفتار