25 ڈکیتیاں، مزاحمت پر 2 بھائی زخمی، فیروز والا میں فیکٹری انجینئر قتل
لاہورفیروز والہ (نامہ نگار) ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں مزاحمت پر دو بھائی زخمی، فیروز والہ میں فیکٹری انجینئر قتل ۔ نواب ٹاو¿ن و ڈاکو حامد کے میڈیکل سٹور میں داخل ہوئے، اس دوران مزاحمت پر ڈاکوو¿ں نے فائرنگ کر کے حامد اس کے بھائی کوشدید زخمی کردیا۔ ڈاکوو¿ں نے سندر میں وارث کے گھر سے 23 لاکھ 16ہزارطلائی زیورات، اور دیگر سامان، اقبال ٹاو¿ن میں نویدہ خانم کے گھر گھس سے 10لاکھ 69ہزار کے طلائی زیورات اور نقدی، ٹاو¿ن شپ میں مبشر حسین سے 3لاکھ 5ہزار ، نشتر کالونی میں شفاقت سے 60ہزار موبائل فون، ڈیفنس سی میں راشد علی کے ڈیری فارم سے 45ہزار اور موبائل فون، گرین ٹاون میں اسلم کی دکان سے 34ہزار ، قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں عابد سے 30ہزار، کاہنہ رفیق اور اس کی فیملی سے 20ہزار اور 2 موبائل فون، شاہدرہ ٹاو¿ن عدیل سے 8 ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا۔ سبزہ زار چوہدری ارشد کے گھر سے 10لاکھ کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر سامان چوری ٹاو¿ن شپ، ڈیفنس،لوئر مال اور مصطفی ٹاو¿ن میں سے 4 کاریں، پرانی انارکلی میں سے رکشہ جبکہ لیاقت آباد، سمن آباد، لاری اڈہ، مصطفی آباد، راوی روڈ،گارڈن ٹاﺅن، بھاٹی گیٹ اور نولکھا سے 8 موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔ فیروز والہ میں دن دیہاڑے تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ چوک موتی فوجی نین سکھ کے قریب موٹرسائیکل سوار ڈاکو¶ں نے کار نہ روکنے پر اندھا دھند فائرنگ کر کے فیکٹری انجینئر عاطف علیم کو قتل کر دیا۔
ڈاکے