Waqt News
Thursday | September 28, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • قومی ٹیم بھارت پہنچ گئی، ویڈیوز سامنے آگئیں
  • مائیکل جیکسن کی ٹوپی 2کروڑ روپے سے زائد میں نیلام
  • پنجاب بھر میں یوم ولادت رسولﷺ کی خصوصی تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ
  • آئی سی سی نے ورلڈ کپ سے قبل نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی
  • ورلڈکپ میں شرکت سے قبل کپتان بابراعظم نے بیان جاری کردیا

"Love Export Policy of China!"

May 26, 2023 8:10 AM, May 26, 2023
  • اثر چوہان
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

پیغمبر ِانقلاب صلی اللہ علیہ و آلہ وَسلم کی حدیث مبارکہ کے مطابق آپؐ نے مسلمانوں کو تلقین کی تھی کہ ’’علم حاصل کرو ! خواہ تمہیں چین ؔہی کیوں نہ جانا پڑے !‘‘۔ معزز قارئین ! اُن دِنوں چین میں کاغذ ایجاد ہو چکا تھااور لکڑی کے "Bloks" (ٹھپّوں ) سے کتابیں چھپنا شروع ہو گئی تھیں اور یقینا ’’مدینۃ اُلعلم‘‘ صلی اللہ علیہ و آلہ وَسلم کو اُس کا ادراک بھی ہوگا ؟ 
’’ پاک بھارت جنگ 1965ء ! ‘ ‘ 
6 ستمبر 1965ء کو بھارت نے بین الاقوامی سرحد وں کی خلاف ورزی کرتے ہُوئے پاکستان پر جارحانہ حملہ کِیا تو عالمی برادری میں اُس کی بہت ، بدنامی ہُوئی ۔ 17 دن کی جنگ میں پاکستانی قوم متحد تھی اور اُس نے پاکستان کی مسلح افواج کے شانہ بشانہ بھارتی جارحیت کا مقابلہ کِیا ۔ عوامی جمہوریہ چین کے بانی چیئرمین، مائوزے تنگ (Mao Zdeong) اور وزیراعظم ، چو۔ این۔ لائی (Zhou Enlai) نے پاکستان کی بھر پور مدد کر کے ، حکومت ِ پاکستان اور پاکستانی عوام کے دِل موہ لئے تھے۔ 
’’ قائداعظم  / مائوزے تنگ !‘‘ 
اہم بات یہ کہ ’’ بانی ٔ پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جناح نے جب 14 اگست 1947ء کو گورنر جنرل آف پاکستان کا منصب سنبھالا تو اپنی ساری جائیداد کا ایک "Trust" بنا کر اُسے قوم کے نام کردِیا تھا! ‘‘۔ چیئرمین مائوزے تنگ کا بھی یہی انداز تھا ۔ 9 ستمبر 1976ء کو جب اُن کا انتقال ہُوا تو  اُنہوں نے ترکے میں 6 جوڑے کپڑے (Uniforms)  ایک لائبریری اور بینک میں چند ڈالرز چھوڑے تھے ۔ 
’’ پاک چین دوستی ! ‘‘ 
معزز قارئین ! کل 21 مئی کو پاک ، چین دوستی اور سفارتی تعلقات کا72 واں سال منایا گیا ۔ صدرِ پاکستان جناب عارف اُلرحمن علوی ، وزیراعظم میاں شہباز شریف اور دوسرے اکابرین نے اپنے چینی ہم منصبوں کو مبارک باد کے پیغامات دئیے ہیں ۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ، وزیر مملکت برائے خارجہ امور محترمہ حناء ربانی کھر اور دوسرے اکابرین چین کے دوستانہ دورے پر ہیں ۔ 
’’ دو بار دورۂ چین ! ‘‘ 
معزز قارئین! یہ میری خوشی قسمتی ہے کہ ’’ پہلی بار اگست 1991ء میں (اُن دِنوں ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شیخ رشید احمد کی قیادت میں گیارہ سینئر صحافیوں کے ساتھ اور دوسری بار 1996ء میں وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی میڈیا ٹیم کے رُکن کی حیثیت سے عوامی جمہوریہ چین کا دورہ کرنے کا موقع مِلا۔ مَیں دونوں مواقع پر ، عوامی جمہوریہ چین کے سیاستدانوں ، شاعروں ،ادیبوں ، دانشوروں ، وُکلاء ، صحافیوں اور غیر صحافیوں سے جو بھی علم حاصل کر سکا ، وہ مَیں نے کِیا۔ دونوں بار مجھے شیشے کے ایک "Box" میں محفوظ ،چیئرمین مائوزے تنگ کے جسدِ خاکی کو بھی دیکھنے کا موقع مِلا معزز قارئین ! مَیں نے اپنے دورۂ چین کے بارے ایک نظم لکھی ، ملاحظہ فرمائیں … 
’’ ہمالہ سے عظیم تر ہے پاک چین دوستی ! ‘‘
…O…
یہ قُربتوں کی داستاں، یہ لذّت ہمسائیگی!
ہیں ، رشتے اعتماد کے ، ہے احترام باہمی!
دونوں کا مقصد ایک ہے ، قائم ہو امن و آشتی!
ہمالہ سے عظیم تر ہے ، پاک چین دوستی!
… O …
خُلوص و بے ریائی کے ، حسین گُل کِھلے ہُوئے!
سدا سے ہیں ، عوام کے دِلوں سے دِل مِلے ہُوئے!
محبتوں کی دُھن پہ رقص کر رہی ہے زندگی!
ہِمالہ سے عظیم تر ہے پاک چین دوستی!
…O…
خُدا کی بارگاہ میں ، دانائی ہی قبول ہے!
’’ تم پائو عِلم چین سے‘‘ فرمودۂ رسولؐ ہے!
اُس دور میں بھی چین تھا مَنبع عِلم و آگہی!
ہِمالہ سے عظیم تر ہے پاک چین دوستی!
…O…
کشمیر ہویا ہو عراق یا سر زمین فلسطیں!
چمکے گی شمّع حُریتّ ، ہوگا اجالا بالیقیں!
دیوی امن کی ناچے گی، ہو گی فضا میں نغمگی!
ہِمالہ سے عظیم تر ہے پاک چین دوستی!
…O…
کِس درجہ تیزی آئی ہے ، رفتارِ ماہ وصال میں!
خود پھنس گیا ہے سامراج، اپنے بچھائے جال میں!
عفرِیت ظُلم و جَور کو، کرنا پڑے گی خُود کُشی!
ہِمالہ سے عظیم تر ہے پاک چین دوستی!
…O…
معزز قارئین ! اسلام آباد میں ’’ مفسرِ نظریۂ پاکستان‘‘ جنابِ مجید نظامی کے مُرید خاص ، تحریک پاکستان کے ( گولڈ میڈلسٹ) کارکن چاچا غلام نبی بختاوری کے فرزند ، چیئرمین ’’ پاکستان کلچرل فورم ‘‘ اسلام آباد ،برادرِ عزیز ، ظفر بختاوری نے میری اِس نظم کو دُنیا بھر کے سفارتخانوں میں پھیلا دِیا تھا۔ ظفر بختاوری خود 7/8 بار عوامی جمہوریہ چین کا دورہ کر چکے ہیں ۔ اُنہوں نے اپنا آخری دورۂ چین اگست 2016ء میں کِیا ۔
 میرے دو دوست ،تحریک پاکستان کے (گولڈ میڈلسٹ) کارکنان  لاہور کے مرزا شجاع اُلدّین بیگ امرتسری (موجودہ چیئرمین پیمرا پروفیسر مرزا محمد سلیم بیگ کے والد صاحب) اور پاکپتن شریف کے چودھری محمد اکرم طور ؔ ( اردو ، پنجابی کے نامور شاعر اور روزنامہ ’’ نوائے وقت ‘‘ کے سینئر ادارتی رُکن ، سعید آسی کے والد صاحب ) نے تو میری اِس نظم کو بیرون ملک بہت سے فرزندان و دُخترانِ پاکستان تک پہنچا دِیا تھا۔ 

قومی ٹیم بھارت پہنچ گئی، ویڈیوز سامنے آگئیں

’’ عزّت مآب ’’شی۔ چن۔ پنگ ‘‘ !
معزز قارئین ! اپریل 2015ء میں  عوامی جمہوریہ کے موجودہ صدر عزّت مآب ’’ شی۔ چن۔ پنگ ‘‘  (Xi Jin Ping ) اور اُن کی اہلیہ ، خاتونِ اوّل ’’ پنگ۔ لیو ۔ آن‘‘ (Madam Peng Liyu An ) دورہ پاکستان پر تشریف لائے تو 23 اپریل 2015ء کو ’’نوائے وقت ‘‘ میں ،میرے دوست ’’ شاعرِ سیاست‘‘ نے اُنہیں خطاب کرتے ہُوئے کہا تھا کہ … 
’’ جُگ جُگ جِیو ،تُسِیں ، شی چِن پِنگ جی!‘‘
مکمل دو شعر یوں تھے ہیں …
تُسِیں تے ہو، ساڈے دِل دے ’’King‘‘جی!
شالا مُڑ مُڑ، پیار ’’Bring‘‘ جی!
پیار توں وڈّی ، نہیں کوئی ’’Thing‘‘ جی!
جُگ جُگ جِیو، تُسِیں ، شی چِن، پِنگ، جی!
…O…
"Love Export Policy" 
8 دسمبر 1991ء سے پہلے دوسری "Superpower" سوویت یونین  اپنے دوست ملکوں کو اپنا ’’ انقلاب‘‘ (Revolution) برآمد ؔ(Export) کِیا کرتی تھی لیکن عوامی جمہوریہ چین کا کمال یہ ہے کِیا کہ ’’ اُس نے دوست ملکوں سے "Love Export Policy" اختیار کر رکھی ہے ۔
 معزز قارئین!۔مجھے یقین ہے کہ ’’ افغانستان میں طالبان حکومت کو بھی "Love Export Policy" سے ہم ہمکنار ہونے کا موقع ملے گا؟ لیکن مجھے شک ہے کہ ’’ طالبان کی حکومت کے لئے انگریزی کی یہ "Phrase" صادق آئے گی یا نہیں کہ ۔"Live in my Heart and Pay No Rent"۔
٭…٭…٭

مائیکل جیکسن کی ٹوپی 2کروڑ روپے سے زائد میں نیلام

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

اثر چوہان

مشہور ٖخبریں
  • نواز شریف کا "بھولپن"

    Sep 26, 2023
  • سیاسی جماعتوں کی بیانیہ سازی

    Sep 27, 2023
  • خان کے بغیر۔

    Sep 26, 2023
  • دنیا کے امیر ترین شخص کونسا اسمارٹ فون خریدنا چاہتے ہیں؟

    Sep 26, 2023 | 17:02
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • قومی ٹیم بھارت پہنچ گئی، ویڈیوز سامنے آگئیں

    Sep 27, 2023 | 23:55
  • مائیکل جیکسن کی ٹوپی 2کروڑ روپے سے زائد میں نیلام

    Sep 27, 2023 | 23:44
  • پنجاب بھر میں یوم ولادت رسولﷺ کی خصوصی تقریبات منعقد کرنے ...

    Sep 27, 2023 | 23:33
  • آئی سی سی نے ورلڈ کپ سے قبل نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی

    Sep 27, 2023 | 21:25
  • ورلڈکپ میں شرکت سے قبل کپتان بابراعظم نے بیان جاری کردیا

    Sep 27, 2023 | 21:21
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • سیاسی جماعتوں کی بیانیہ سازی

    Sep 27, 2023
  • مصطفیٰ جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام

    Sep 27, 2023
  • آرمی چیف کا پیغام، نئی سیاسی جماعت اور میاں نواز ...

    Sep 27, 2023
  • سلسلے رحونیت کے....

    Sep 27, 2023
  • نواز شریف کا "بھولپن"

    Sep 26, 2023
  • 1

    آرمی چیف سے مسیحی برادری کے وفد کی ملاقات

  • 2

    نگران وزیراعظم کی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت

  • 3

    چیف جسٹس کا مقدمات میں التواءنہ دینے کا عزم

  • 4

    نگران وزیراعظم اپنی غیرجانبداری ہرگز متاثر نہ ہونے دیں

  • 5

    جعلی ادویات: انسانی زندگیوں سے کھیلنے والوں کو سرعام لٹکایا جائے

  • 1

    بدھ‘ 10 ربیع الاول 1445ھ ‘ 27 ستمبر 2023ئ

  • 2

    منگل‘ 9 ربیع الاول 1445ھ ‘ 26 ستمبر 2023ئ

  • 3

    یکم اکتوبر کو خوشخبری دیں گے۔ وزیر تجارت

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • قہرِ خدا وندی کی کھلی دعوت

    Sep 27, 2023
  • میاں نواز شریف کی واپسی، امکانات، خدشات

    Sep 27, 2023
  • آشوب چشم وائرل انفیکشن۔ مرض قابل علاج

    Sep 27, 2023
  • آئین کیا ہے؟

    Sep 27, 2023
  • عوامی سیاست

    Sep 27, 2023
  • نریندر مودی کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا ؟

    Sep 26, 2023
  • جنرل عاصم کا دورہ ترکی

    Sep 26, 2023
  • ناہل اور نا اہل 

    Sep 26, 2023
  •  توقعات اورخدشات!!

    Sep 26, 2023
  • لالہ زار نیل کنٹھ

    Sep 25, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    حضور نبی کریم ﷺکا اسوئہ حسنہ (۱)

  • 2

    حضور نبی کریم ﷺ حضرت حلیمہ کے ہاں

  • 3

    حضور نبی کریم ﷺ کی ولادت

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    یقین کامل

  • 3

    ایک قوم

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    اور تم خوار ہوئے تارک قرآن ہو کر

  • 2

    فکرِ انساں

  • 3

    ضربِ کلیم

  • 4

    قوم

  • 5

    اقبال اور استعمار سے ماخوذ

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group