Waqt News
Sunday | May 28, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • جیل میں خواتین سے ناروا سلوک پر چیف جسٹس ازخود نوٹس لیں: عمران خان
  • حکومت نے پی ٹی آئی کی مذاکرات کی دعوت مسترد کر دی
  • 12 سالہ بچے نے پانچ ڈگریوں کے ساتھ گریجویشن مکمل کر لی
  • پاک بحریہ اور اے این ایف نے مشترکہ کارروائی کے دوران منشیات قبضے میں لے لیں
  • ترکیہ الیکشن میں ووٹنگ جاری، ایردوان صدر رہیں گے یا نہیں فیصلہ آج

سیدریاض حسین زیدی کی نعتیہ شاعری اوردلِ حیرت

May 26, 2023 8:07 AM, May 26, 2023
  • ڈاکٹر افتخار شفیع
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
سیدریاض حسین زیدی کی نعتیہ شاعری اوردلِ حیرت

دورانِ تدریس کلاس میں شاعری اوردیگرفنونِ لطیفہ کی اہمیت وضرورت پرمکالمہ ہورہاتھا۔ ایک طالبہ نے بڑے اعتماد کے ساتھ کہا کہ یہ چیزیں تومذہبی اورسماجی طورپرغیرضروری ہیں اوران کا عملِ خیرکے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ایک کلاس روم میں متنوع اندازمیں سوچنے والے طلبہ وطالبات ہوتے ہیں،ان کا سماجی اورتعلیمی پس منظربھی جداجداہوتا ہے،مکالمے کی فضا خوشگوار ہوتو اس سے بہت سے خوب صورت نتائج برآمد ہوسکتے ہیں،افسوس کہ ہم نے گزشتہ تین دہائیوں میں اپنے مہمان خانوںاورریستورانوں میں شعوری طور پرمکالمے کی اس فضا کوختم کیا ہے۔ہرشے میں خیراورشرکے پہلوموجودہوتے ہیں۔ہم اشیاکی ماہیت پہ غورنہیں کرتے،اگر کبھی کریں بھی توہمارا مطالعہ یک رخا ہوتاہے۔شاعری پراعتراضات کی بنیادی وجہ شعراکے عمومی رویے ہیں،کسی کی تعریف کی توغلوسے کام لیتے ہوئے اسے اوج ثریاتک پہنچا دیا،ناراض ہوئے تو تحت الثریٰ میں جاگرایا۔اسلام اوردیگر مذاہب میں الشعرمن الحکمہ کے قول کے مطابق حکمت اوردانائی کی بات کوکبھی بھی ثانوی حیثیت نہیں دی گئی۔جناب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مشرکین مکہ کے مقابلے میں ہمیشہ حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کی شاعری کوسراہا،حضرت خنساء کے مرثیے سن کاآپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آنکھیں نم ہوجاتی تھیں۔کعب بن زہیر رضی اللہ عنہ نے آ پ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوکراپنا قصیدہ ’’بانت سعاد‘‘پیش کیا ،اس کی باقاعدہ اصلاح کی گئی۔بعثت کے بعد جاہلی شاعری کا رواج ختم ہوا، تمام شعراکی تعریف وتوصیف کامرکز نعت رسول بنی،اس کیلئے باقاعدہ طورپر محضرم کی اصطلاح وجود میں آئی۔اگرکہیں ایسا شعر ملے جوقاری کی انا اور استغنا کو دربدرکیے بغیر’’یک درگیرومحکم بگیر‘‘کی کیفیت سے سرشار کردے تو سمجھیے کسی عاشق نے منزل مراد پالی، تاریخ نے یہ وقت بھی دیکھاجب سیدالمرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ذکر عربی ادب کا مقصد ومحور بن گیا۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر قسم کی شاعری کا عنوان بنے۔وحی کی آمدکا تخصص حاصل ہونے کے باعث شاعری اور اس نوع کے دیگر انسانی علوم آپ کے نزدیک ہیچ ترین تھے۔یوں بھی مستغنی حسن کا ورود انسان اور کائنات کی ذیلی چیزوں کی تعریف و توجہ کا محتاج نہیںہوتا۔

جیل میں خواتین سے ناروا سلوک پر چیف جسٹس ازخود نوٹس لیں: عمران خان

ہمارے ہاں سخنوری اب علم ودانش کی گفتگو کی بجائے سٹیج پرپرفارم کرنے کانام ہے،آپ نے سوشل میڈیاپر مختلف اقسام کے اداکار، بھانڈ اورمیراثی دیکھے ہونگے جن کی بھاری بھرکم ایکٹنگ کے اندر سے شعر یت کی ایک چھٹانک بھی برآمدنہیں ہوتی۔اچھے خاصے معتبرنظرآنے والے لوگ ان کی سطحی شاعری سن کرجھوم رہے ہوتے ہیں۔ایسے لوگ ہردورمیں رہے ہیں لیکن پاک وہندکی شعری روایت توبزرگان دین کی شاعری سے آغازہوئی،جس کوانھوںنے اپنے پیغام کے فروغ کا ذریعہ بنایا،خودہمارے ہاں پچھلی چنددہائیوں میں صنف نعت کے حوالے سے کیسے کیسے گوہرآبدار منظرعام پرآئے،برصغیرمیں گلبرگہ شریف (دکن)کے صاحب طریقت بزرگ حضرت سید محمد حسینی گیسو دراز المعروف خواجہ بندہ نواز گیسو دراز رحمتہ اللہ علیہ کی نعتیہ شاعری کا ذکر ضروری ہے۔آپ شہباز تخلص کرتے تھے۔خواجہ موصوف کی زندگی میں عشق رسول ﷺ کا اثر ونفوذ اس قدر تھا کہ نزع کے عالم میں جب ان سے پوچھا گیا ’’زندگی بہتر ہے یا موت؟‘‘ آپ نے آنکھیں کھولیں اور نقاہت بھرے لہجے میں گویا ہوئے’’آپ ﷺ کے زمانے میں زندگی افضل تھی اور آپ کے وصال کے بعد موت‘‘۔خواجہ گیسو دراز کے اس عشق جنوں پیشہ کے اثرات شہر اقبال و فیض سیالکوٹ تک پہنچے۔ پروفیسر سید ریاض حسین زیدی سادات گیسو دراز میں سے ہیں،ان کے خانوادے میں سیدنفیس الحسینی ،سید منظورالکونین، صاحب زادہ افتخارالحسن شاہ اور ڈاکٹراحسن زیدی جیسے باکمال ہستیاں شامل ہیں۔زیدی صاحب گزشتہ تین دہائیوں سے نعت شریف کی صنف کو محبوب رکھے ہوئے ہیں،ان خدمات کے صلے میں انھیں صدارتی ایوارڈسے بھی نوازاگیاہے لیکن ان کااصل انعام تواس ذات گرامی کی مدح سرائی ہے جو محبوب خداہے۔

حکومت نے پی ٹی آئی کی مذاکرات کی دعوت مسترد کر دی

ہمیںاپنے دور طالب علمی میں پروفیسر ریاض حسین زیدی کا شاگرد ہونے کا شرف حاصل ہے ۔اس زمانے میں ان کا کلین شیوڈ چہرہ ،سفید شلوار قمیص  اور اس پر مستزاد سیاہ واسکٹ آپ کے رند پارسا ہونے کا غماز تھا۔

سیدریاض حسین زیدی کی نعتیہ کائنات فنی محاسن وخصائص کی آئینہ دار ہے۔اس کے متنوع مضامین سید صاحب کو ان کے معاصر نعت گوشعرا سے منفرد کرتے ہیں۔موجودہ اجتماعی احوال نعت اور عصریت کے تناظرمیں آپ خالص آشوب نگاری کی بجائے عزم وہمت اور بلند حوصلگی کے مضامین لے کر آتے ہیں۔بعض جگہ تو یہ نعت مولانا الطاف حسین حالی کی ’’اے خاصہ خاصان رسل ۔۔۔‘‘اور علامہ محمداقبال کی ’’شیرازہ جو ہوا امت مرحوم کا ابتر‘‘ کی فکری توسیع بن جاتی ہے۔ایسی مثالیں ہمارے نعتیہ ادب میں خاصی کم یاب ہیں۔سید ریاض حسین زیدی کے استغاثے میں محض رنج ومحن ہی نہیں بلکہ سیرت صادقہ سے شجاعت کشید کرنے کی دعوت بھی ملتی ہے۔زیدی صاحب کی شاعری کے مفہوم ومعانی کا یہ سفر قاری کو ایک ایسے شہر طلسمات میں لے جاتا ہے جس میں داخل ہونے کے تو کئی رستے ہیں لیکن وہاں سے لوٹنا محال ہے۔نورونکہت کے اس طلسم ہوش ربا کی ایک ایک عمارت ہر گھڑی درود وسلام کا ورد کرتی ہے۔اس وضع کے کئی رنگ مختلف زاویوں سے سید ریاض حسین زیدی کی نعت میں کارفرما دکھائی دیتے ہیں،ان کا ایک شعر دیکھیے:

12 سالہ بچے نے پانچ ڈگریوں کے ساتھ گریجویشن مکمل کر لی

ہرسمت مرے پھیل گیانورکاہالہ

سوجان سے پیاراہے مجھے ذکرشہ والا

٭…٭…٭

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
ڈاکٹر افتخار شفیع

ڈاکٹر افتخار شفیع

مشہور ٖخبریں
  • ٹیلی نار کو پی ٹی سی ایل نے خرید لیا.

    May 27, 2023 | 15:06
  • میڈیا ٹاک اس لیے نہیں کر رہا کہ میں تحریک انصاف کو چھوڑ رہا ...

    May 26, 2023 | 22:16
  • ریحام خان کابڑا دعویٰ۔

    May 27, 2023 | 15:03
  • برین واشنگ 

    May 27, 2023
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • جیل میں خواتین سے ناروا سلوک پر چیف جسٹس ازخود نوٹس لیں: ...

    May 28, 2023 | 21:13
  • حکومت نے پی ٹی آئی کی مذاکرات کی دعوت مسترد کر دی

    May 28, 2023 | 21:01
  • 12 سالہ بچے نے پانچ ڈگریوں کے ساتھ گریجویشن مکمل کر لی

    May 28, 2023 | 20:45
  • پاک بحریہ اور اے این ایف نے مشترکہ کارروائی کے دوران منشیات ...

    May 28, 2023 | 20:31
  • ترکیہ الیکشن میں ووٹنگ جاری، ایردوان صدر رہیں گے یا نہیں ...

    May 28, 2023 | 20:17
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • ملک کو محبت کے بیانیے کی ضرورت!!!!

    May 28, 2023
  • برین واشنگ 

    May 27, 2023
  • سیاسی کشیدگی میں عام آدمی کو نظرانداز نہ کریں!!!!

    May 27, 2023
  • اسد عمر کا ”اچھے دنوں“ کا انتظار 

    May 26, 2023
  • جتھّے اور مچھر 

    May 26, 2023
  • 1

    یوم تکبیر کی سلور جوبلی، مجید نظامی کی یادیں اور فوجی تنصیبات پر حملے

  • 2

    9 مئی کے مجرموں کیخلاف وزیراعظم اور آرمی چیف کا دوٹوک اعلان

  • 3

    بھارتی پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب

  • 4

    یوم تکریم شہدائے پاکستان ۔ قوم کی ہر آنکھ اشکبار

  • 5

    حکومت کا تحریک انصاف پر  پابندی عائد کرنے پر غور

  • 1

       ہفتہ‘ 6  ذیقعد‘  1444ھ‘ 27  مئی 2023ء

  • 2

       جمعۃ المبارک‘ 5   ذیقعد‘  1444ھ‘ 26  مئی  2023ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • ایٹمی قوت پاکستان، مفلوک اْلحال عوام، گھاس ...

    May 28, 2023
  • یومِ تکبیر منانا ضروری ہے؟

    May 28, 2023
  • یوم تکبیر اور ہمارے اصل قومی ہیروز

    May 28, 2023
  • یوم تکبیر: آزادی کی ضمانت

    May 28, 2023
  • پاکستان کی تاریخ کا اہم دن ’’ یومِ تکبیر ‘‘

    May 28, 2023
  • ایٹمی دھماکے اور سیاسی استحکام

    May 28, 2023
  • یوم ِ تکبیر اور تھنک فار پاکستان

    May 28, 2023
  • کاش ہم اپنے حقیقی ہیروز کی قدر کرنا سیکھ لیں

    May 28, 2023
  • یوم ِ تکبیر: ہمیں اپنی آنکھیں کھلی رکھنا ہونگی

    May 28, 2023
  • یوم تکبیر اور اس کا پس منظر

    May 28, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    اتباع رسول ﷺ

  • 2

      فضائل حج و عمرہ 

  • 3

    درود پاک کے لیے حکم الٰہی

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    ڈھاکہ 31 مارچ 1948

  • 3

    فرمانِ قائد

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    پریس کانفرنس 14 جولائی 1947

  • 1

    فرمودہ اقبال

  • 2

    بالِ جبریل

  • 3

    فرمودہ اقبال

  • 4

    فرمودات اقبال

  • 5

    بالِ جبریل

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group