ملک میں افراتفری ختم کر کے اتحادویکجہتی کا ماحول پیدا کرنا ضروری ہے:خالد مسعود

لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو ، سیکرٹری جنرل محمد اعظم چوہدری اور چیئرمین رابطہ علماءو مشائخ پاکستان محمد یعقوب شیخ نے چیئرمین علماءبورڈ پنجاب اور مدیر جامعہ نعیمیہ لاہور ڈاکٹر راغب حسین نعیمی،قرآن و السن مووومنٹ کے سربراہ علامہ ابتسام الہٰی ظہیر، جامع اشرفیہ کے ناظم اعلیٰ حافظ اسعد عبید، تحریک بیداری امت کے سربراہ اور جامع عرو الوثقیٰ کے بانی علامہ سید جواد نقوی، امیر جماعت اہل حدیث حافظ عبدالغفار روپڑی، حافظ عبدالوہاب روپڑی اور دیگر رہنماو¿ںسے خصوصی ملاقاتیں کی ہیں۔ اس موقع پر سیاسی و مذہبی رہنماو¿ں کی طرف سے اس بات پر اتفاق رائے کا اظہار کیا گیا کہ موجودہ ملکی صورت حال میں انتشار و افراتفری کی فضا ختم کر کے اتحادویکجہتی کا ماحول پیدا کرنا انتہائی ضروری ہے اور 28مئی کو مینار پاکستان گراو¿نڈ میں ہونے والی تکبیر کانفرنس کے اس حوالے سے ان شاءاللہ دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے وفد کی جانب سے ناظم اعلیٰ جامع اشرفیہ حافظ اسعد عبید، حافظ ارشد عبید اور شیخ الحدیث مولانا محمد یوسف سے ملاقات ہوئی جس پر مذکورہ رہنماو¿ں نے مولانا فضل الرحیم اشرفی کی قیادت میں تکبیر کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی کروائی ہے۔ پی ایم ایم ایل کے وفد نے چیئرمین علماءبورڈ پنجاب راغب حسین نعیمی،قرآن و السن مووومنٹ کے سربراہ علامہ ابتسام الہٰی ظہیر، تحریک بیداری امت کے سربراہ اور جامع عروج الوثقیٰ کے بانی علامہ سید جواد نقوی اور جماعت اہل حدیث کے رہنماو¿ںحافظ عبدالغفار روپڑی اور حافظ عبدالوہاب روپڑی کوبھی 28مئی یوم تکبیر کے موقع پر ہونے والی تکبیر کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ پیش کیا جس پر انہوںنے کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کی اور موجودہ حالات میں کانفرنس کے انعقاد کو انتہائی خوش آئند قرار دیا۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، سیکرٹری جنرل محمد اعظم چوہدری اور چیئرمین رابطہ علماءو مشائخ پاکستان محمد یعقوب شیخ کے ساتھ مذہبی و سیاسی رہنماو¿ں سے ملاقات کرنے والے وفد میں حمید الحسن اور انجینئر محمد حارث ڈار بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی مینار پاکستان پر ہونے والی تکبیر کانفرنس کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں اور اس کانفرنس میں ہر مکاتب فکر اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افراد شریک ہونگے۔