مسلم لیگ ن کی علامہ اقبال ٹاون میں یوم شہدا کے حوالے سے ریلی

لاہور (نیوز رپورٹر)سینیر رہنمامسلم لیگ ن خواجہ احمدحسان اور سید توسیف شاہ کی قیادت میں این اے 128 کے کارکنان کے ہمراہ مون مارکیٹ علامہ اقبال ٹاون میں یوم شہدا کے حوالے سے ریلی کا انعقاد کیا گیا مارکیٹ کی تاجر برادری ، کارکنان اور خواتین کی جانب سے پاک فوج کے حق میںنعرے بازی کی گئی۔ خواجہ احمد حسان نے کہا آج کے دن ہم اپنے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن کی خاطراپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا شہدا ہمارے ہیرو ہیں شہداء کی قربانیوں کو پاکستانی عوام بے توقیر نہیں ھونے دے گی ۔ شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والوں قرار واقعی سزا دی جائے ریلی میں سابقہ ایم پی اے رابعہ فاروقی، نگہت اظہار ، عزما بٹ ، جمشید بلو، خالد ہاشمی،طارق محمود بٹ ،شہباز غوث، حماد قریشی ، عمر اقبال، کاشف جٹ، سلمان سلطانی، ہمایوںدین جٹ، رائے طاہر علی و دیگر موجود تھے۔