شہداءکی یادگاروں کاتقدس پامال کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں:شوکت ورک

لاہور(نیوزرپورٹر)ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے بانی ٹرسٹی و جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا ہے کہ شہیدان پاکستان کی تعظیم ہمارا فرض اورہم پرقرض ہے۔ہمارے شہداءکی قربانیاں قابل قدر ہیں، پاکستان کاہرفرد اورطبقہ ان کامقروض ہے۔شہداءکی یادگاروں کاتقدس پامال کرنیوالے شرپسندعناصر کسی قسم کی رحمدلی اور نرمی کے مستحق نہیں۔ 9مئی کے دلخراش سانحہ نے پاکستانیوں کوسوگوار کردیا، ملوث عناصر کامحاسبہ کیاجائے۔دنیا کی کوئی طاقت اہلیان پاکستان اورافواج پاکستان کے درمیان دراڑ پیدانہیں کرسکتی۔وہ یوم تکریم شہدائے پاکستان کے سلسلہ میں ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے زیراہتمام ایک بڑی عوامی ریلی کی قیادت کررہے تھے۔ریلی میں شریک ڈاکٹرز اورنرسز سمیت رضاکاروں نے اپنے ہاتھوں میں بینرز،سٹیمرز اورسبزہلالی قومی پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔شرکاءافواج پاکستان اورشہیدان پاکستان کے حق میں نعرے بلندکررہے تھے۔ ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں اوورسیز پاکستانیوں نے یوم تکریم شہدائے پاکستان بھرپور عقیدت واحترام اورتجدید عہد کے ساتھ منایا۔مساجد،مدارس اورامام بارگاہوں میں افواج پاکستان کے شہیدوں کے بلندی درجات کیلئے اجتماعی دعاو¿ں کااہتمام کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ شہیدوں کی قدروقیمت ان یتیم بچوں سے پوچھیں جو اپنے شہید والد کاجسدخاکی وصول اوربعدازاں انہیں سپردخاک کرتے ہیں۔ ہماری آزادی اورخودمختاری افواج پاکستان کے شہیدوں اورغازیوں کی مرہون منت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کاہرجوان افواج پاکستان کاپشت بان ہے، مٹھی بھرگمراہ لوگ افواج پاکستان کیخلاف زہراگلنابندکردیں ورنہ ہم ان کاگھیراو¿کریں گے۔