پاک افواج ہمارا فخر‘ قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا:حاجی اقبال

لاہور (کامرس رپورٹر ) پاکستان لیگ ن کے سینئر راہنما و تاجر برادری کے سپہ سالار صدر شامی پارک مارکیٹ چونگی امرسدھو حاجی محمد اقبال نے کہا ہے کہ قوم میاں محمد نواز شریف میاں شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہے۔ آنیوالا دور مسلم لیگ ن کا ہے۔ فتنہ گروپ کے سربراہ مکافات عمل کا شکار ہوئے ہیں۔ دوران حکومت ترقی کے بجائے ملک دشمن اقدامات کئے۔ ملک کو آئی ایم ایف کے جال میں پھینکنے کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔ انشاءاللہ میاں محمد نواز شریف جولائی میں واپس آئینگے۔ وقت نے ثابت کر دیا کہ نواز شریف کےساتھ ناانصافی اور ظلم ہو۔پاک افواج ہمارا فخر ہے جس کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ فوج کے ساتھ محاذ آرائی کرنے والے ملک دشمن ہیں۔ انکا مشن پاک فوج اور پاکستانی قوم کے درمیان نفرت کا بیج بونا ہیں۔