ٹریفک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار نوجوان ہلاک‘بہن زخمی
لاہور(نامہ نگار)فیصل ٹاو¿ن کے علاقے میں ٹریفک حادثے موٹر سائیکل سوار نوجوان ہلاک جبکہ اس کی بہن شدید زخمی ہو گئی۔ فیصل ٹاو¿ن کے علاقے میں موٹر سائیکل اور تیز رفتار کار کے درمیان تصادم ہوگیاجس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان اسامہ شفیق موقع پر ہلاک جبکہ اس کی بہن رابعہ شدید زخمی ہو گئی۔ کار سوار موقع سے فرار ہوگیا ہے۔ایدھی عملے نے موقع پر پہنچ کر زخمی رابعہ کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد اسامہ شفیق کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔