خانقاہ ڈوگراں: مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام یوم تکریم شہدا ریلی

خانقاہ ڈوگراں (نامہ نگار)مسلم لیگ ن اور بزم چشتیہ رضویہ کے زیر اہتمام پاک فوج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے یوم تکریم شہدا ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں مسلم لیگی کارکنوں‘ ورکروں‘ صحافیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریلی کی قیادت مسلم لیگ ن کے سٹی صدر میاں جمشید عباس ڈوگر ایڈووکیٹ اور ضیاءالمصطفی رضوی نے کی۔ ریلی کے شرکاءنے پاک فوج کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔انکا کہنا تھا کہ پاک فوج ہماری ریڈ لائین ہے۔ 9 مئی کے واقعہ میں آرمی تنصیبات پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے۔عوام نے ایسی سیاسی جماعت اورا نکے انتشاری ایجنڈے کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ریلی میں مدثر علی بھٹی‘ سردار عباد ڈوگر‘ مہر سرفراز‘ سیٹھ اشفاق محمود‘مظہر علی‘ جمشید بٹ‘رانا افضل اورخالد رحمانی نے بھی شرکت کی۔