وطن کے تحفظ کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنیوالے شہدا کو سلام، فضل الرحمان

اسلام آباد(نا مہ نگار)جمعیت علمائے اسلام کے امیر اورپی ڈی ایم کے سربراہ مو لانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک کے لیے قربانی دینے والے یہ نوجوان قابل فخر ہیں ،تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،یوم تکریم شہدا پر اپنے پیغام میںجے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وطن کے تحفظ اور ناموس کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں ۔مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ قوم اپنے ان محسنین کو ہمیشہ یاد رکھے گی ۔قربانی دینے والے یہ نوجوان قابل فخر ہیں ،تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔