عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے رہنماوں کے خلاف مقدمہ درج

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے کل ہونے والے احتجاجی مارچ میں پی ٹی آئی کارکنان کی طرف سے پولیس کے خلاف جوابی کارروائیاں کی گئیں درختوں اور میٹرو سٹیشن کو آگ لگائی گئی جس پر سابق وزیر اعظم عمران خان،شاہ محمود قریشی ،اسد عمر اور دیگر رہنماوں کے خلاف مقدمہ درج کروادیا گیا ہے۔مقدمہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور جلاو گھیراو کرنے پر درج کروایا گیا ہے۔