جیک ڈورسی نے ٹوئٹر چھوڑ دیا

ٹوئٹر کے سابق سی ای او جیک ڈورسی نے کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر زکو چھوڑ دیا جس کے بعد اس سوشل نیٹ ورک پلیٹ فارم سے ان کا تعلق بھی ختم ہوگیا ہے۔جیک ڈورسی ٹوئٹر کے شریک بانی ہیں اور پہلے سے ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے خود کو دور کررہے تھے۔ٹوئٹر سے جیک ڈورسی کی علیحدگی سے ایک عہد کا اختتام ہوگیا کیونکہ وہ کمپنی کے آغاز سے ہی اس کے لیے کام کررہے تھے۔25 مئی کو ٹوئٹر کے شیئر ہولڈز کے اجلاس میں جیک ڈورسی نے یہ فیصلہ کیا۔