وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے دبے لفظوں مہنگائی کا اشارہ دے دیا۔ کہتے ہیں آئی ایم ایف نے فیول اور بجلی پر سبسڈی واپس لینے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ گزشتہ حکومت نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فیول اور بجلی پر سبسڈی دی۔
وفاقی وزیر خزانہ نے ٹویٹ کیا آئی ایم ایف سے مفید مذاکرات ہوئے ہیں۔ مفتاح اسماعیل نے لکھا مالی پوزیشن مستحکم رکھنے کے لیے سخت پالیسی بنانی ہوگی۔ عالمی مالیاتی ادارے سے افراط زر اور کرنٹ کاؤنٹ خسارے پر بات ہوئی۔ آئی ایم ایف نے فیول اور بجلی پر سبسڈی واپس لینے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ حکومت بجٹ خسارے میں کمی اور آئی ایم ایف پروگرام جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے.