الیکشن ترامیمی بل پر اسد عمر کا رد عمل
اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے شہباز شریف کے کمیٹی بنانے کے اعلان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اگلے انتخابات کی تاریخ کے ساتھ مذاکراتی کمیٹی کا اعلان کریں ۔کہا حکومت کا کوئی اور ایجنڈا ہے تو اس پر بھی بات ہو سکتی ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ملک کی معیشت کو نقصان ہو رہا ہے۔ مزید بولے ماہرین کے مطابق چند ہفتوں میں پاکستان کے حالات سری لنکا جیسے ہو جائیںگے ۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ آج اوور سیز پاکستانیوں سے ووٹ کا حق چھین لیا گیا جو انتہائی افسوسناک بات ہے ، نیب قوانین پر بھی ہماری پوزیشن واضح ہے اور نیب قوانین میں ترامیم کیلئے ہم نے قانون سازی بھی کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے ذاتی مفاد کیلئے نیب قوانین میں ترامیم کیں اور نیب قانون میں جو ترامیم کی گئیں وہ تبدیل بھی کی جا سکتی ہیں ۔