کراچی : پاک بحریہ کے جہاز (DEHSHAT ) نے پی این ( پاکستان نیول ) ایئر یونٹس کے ساتھ مل کر شمالی بحیرہ عرب میں تقریباً 4500 کلوگرام منشیات قبضے میں لے لیں۔ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پاکستان نیوی کے مطابق میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنز کرتے ہوئے، پی این ایس دہشت نے مشکوک ڈھو کو روکا اور منشیات کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت تقریباً 6.7 ملین ڈالر ہے۔ پاک بحریہ کی جانب سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرنے کا کامیاب آپریشن اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ پاک بحریہ سمندر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے قومی اور بین الاقوامی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے پرعزم ہے۔ پاک بحریہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے نمٹنے اور اپنی سمندری سرحدوں کی حفاظت کے لیے چوکس ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024