موجودہ حکومت شفاف انتخابات میں دلچسپی رکھتی ہے نہ ان کے نزدیک بیرون ملک پاکستانیوں کی کوئی اہمیت ہے:شاہ محمود قریشی
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین و سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا ووٹنگ مشین اور بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کے خاتمے سے متعلقہ حکومتی اقدامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کے شکنجے سے بچنے کے لئے اقتدار میں آنے والوں کا اصل ایجنڈا اور پلان آج سامنے آگیا ہےدھاندلی، ووٹ چوری، انتخابی نتائج میں شفافیت کے لئے جوڈیشل کمشن کی سفارشات کی روشنی میں الیکڑانک ووٹنگ مشین لائے تھے۔ پی ٹی آئی کی قانون سازی کا مقصد جعلی ووٹ اور فوت شدہ افراد کے ووٹ ڈالنے جیسی حرکتیں ختم کرنا تھا ۔کہا موجودہ حکومت شفاف انتخابات میں دلچسپی رکھتی ہے نہ ان کے نزدیک بیرون ملک پاکستانیوں کی کوئی اہمیت ہےانہیں ڈر تھا کہ 95 فیصد بیرون ملک پاکستانی پی ٹی آئی کو ووٹ ڈالیں گے ، ان کا راستہ روکا گیا۔بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا عظیم اثاثہ ہیں، ہماری قانون سازی کا مقصد ان کی ملک سے محبت کا تعلق قائم رکھنا تھا۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا پاکستان سے جذباتی اور والہانہ تعلق قائم رہنا ضروری تھا۔حکومتی قانون سازی کے باوجود انتخابات میں حصہ لینے سے انکار نہیں کرسکتے، یہ پی ٹی آئی کے سیاسی مفاد میں نہیں۔
آج نیب ترامیمی بل قومی اسمبلی میں منظور پونے پر بھی بات کی اور کہا کہ عمران خان نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ یہ ذاتی مقاصد کے لئے آئے ہیں، پاکستانی عوام سے انہیں کوئی ہمدردی نہیں۔کہا نیب کو پنجاب کا محکمہ اینٹی کرپشن بنانا مقصد ہے کیونکہ ان کے خلاف مقدمات پر فیصلے آنے والے تھے ۔مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی نیب کو بالکل بے معنی کرنا چاہتی ہیں حکمران جماعتوں کے خلاف ’اوپن اینڈ شٹ‘ کیسز ہیں،دونوں جماعتیں راہ نجات چاہتی ہیں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انہوں نے پہلے این آر او کا سہارا لیا، اب نیب کو بے ضررکرکے مقدمات سے نجات چاہتے ہیں۔ موجودہ حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ حکومت نے معیشت کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا نہ ہی سیاست میں استحکام لاسکی، یہ ذاتی ایجنڈے کو فروغ اور فوقیت دے رہے ہیں،
انتخابات کے نتائج کو قبول کرنا ہوگا،جب الیکشن ہوں گے تو انکار نہیں کرسکتے،راہ فرار اختیار کرنا سیاسی مفاد میں نہیں، شاہ محمودقریشی
بیرون ملک پاکستانی آج بھی ہماری مدد کررہے ہیں۔
پبلک فنڈنگ پی ٹی آئی نے متعارف کرائی، ماضی کی طرح بیرون ملک پاکستانی ہماری مدد کریں، شاہ محمودقریشی
دو تہائی اکثریت سے ہمیں اقتدار میں لائیں، الیکڑانک ووٹنگ مشین کے اقدام کو واپس لائیں گے، شاہ محمودقریشی
ہمارے سیاسی مخالفین کے خلاف نیب میں چلنے والے مقدمات ہم نے نہیں بنائے، شاہ محمودقریشی
مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات بنائے یا پھر مشرف کے دور میں بنے، شاہ محمودقریشی
پی ٹی آئی کے پونے چار سال میں آٹے میں نمک کے برابر بھی مقدمات نہیں بنے