
وزیراعظم شہباز شریف نے سلمان صوفی کو پرائم منسٹرز سٹرٹیجک ریفارمز کا سربراہ تعینات کیا ہے۔ وہ رضا کارانہ طور پر اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ سلمان صوفی حکومتی پالیسی کے ماہر ہیں اور انہیں مدر میری ٹریسا ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔ انہیں خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے پر دنیا کی پانچ ممتاز شخصیات میں بھی شامل کیا گیا تھا جن میں امریکی صدر جوبائیڈن بھی شامل تھے۔ ادھر، تمام وزارتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وزیراعظم کے اصلاحات کے ایجنڈے کو کامیاب بنانے کیلئے ہرممکن کوشش کریں۔