
وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت پی ٹی آئی کے کسی غیر آئینی اور غیر قانونی مطالبے پر متفق نہیں ہوگی۔حمزہ شہباز نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے دھرنے کے پلان سے بھاگ گئی ہے اور عمران خان نے ایک بار پھر یو ٹرن لے لیا ہے۔