جگہ ایک ہی ہے مگر ایجنڈا مختلف ہے، فتنہ خان اور اس کا جتھہ کل رات یہاں آگ لگا کر بھاگ گیا، رہنما (ن) لیگ
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے ایک مثبت قومی سوچ کو فروغ دیا ہے۔ مریم نواز نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ جگہ ایک ہی ہے مگر ایجنڈا مختلف ہے، فتنہ خان اور اس کا جتھہ کل رات یہاں آگ لگا کر بھاگ گیا۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ خان دارالخلافہ جلا کر، املاک کو نقصان پہنچا کر رفوچکر ہو گیا، شہباز شریف نے آج اس جگہ پر قوم کے زخموں پر نا صرف مرحم رکھا، جوانوں کا مورال بلند کیا بلکہ ایک مثبت قومی سوچ کو فروغ دیا۔