وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت لازوال ترقی کو یقینی بنانے کے لیے آئندہ مالی سال کا سب سے بڑا تاریخی بجٹ پیش کرنے جارہی ہے۔پشاور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے تمام انتظامی سیکرٹریوں کو ہدایت کی کہ وہ ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں اپنی اہم تجاویز بجٹ میں شامل کرنے کے لیے پیش کریں۔محمود خان نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کے لیے بجٹ میں نوے فیصد فنڈز مختص کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت، توانائی، سیاحت، سماجی بہبود اور آبپاشی کے شعبوں کو جدید بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔وزیر اعلی نے تعلیمی اداروں کی کمی پر قابو پانے کے لیے وسط، طویل اور قلیل مدتی منصوبہ بندی پر زور دیا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38