عمران خان کی حکومت کو مہلت
اسلام آباد:سابق وزیر اعظم نے اسلام ٓباد جناح ایوینیو پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو چھ دن کی مہلت دے رہا ہوں اسلمبلیاں تحلیل کریں اور انتخابات کروائیں ورنہ دوبارہ اسلام آباد آجاوں گا۔انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے ہر ہتھکنڈا استعمال کیا کہ ہمین روکا جائے اور پولیس اور فوج سے نفرت پیدا کی جائے لیکن میرا موصد قوم کو اکٹھا کرنا ہے نا کہ تقسیم کرنا۔کہا فوج بھی ہماری ہے اور پولیس بھی ہماری ہے لیکن ان لوگوں نے یہ سب کرکے ملک میں انتشار پھیلانا چاہا جو میں نہیں چاہتا۔عدلیہ کو بھی مخاطب کیا اور بولے کہ عدلیہ سے بڑے احترام سے عرض کرتا ہوں کہ ساری قوم آپ کی طرف دیکھ رہی ہے ۔اس حکومت نے جو ہمارے کارکان شہید کئے اس کا ذمہ دار کون ہوگا۔انہوں نے کہا کہ احتجاج ہر ایک کا آئینی حق ہے اور ہم نے پر امن احتجاج کیا۔