نشتر روڈ پر ڈوکوؤں نے 5 میڈیکل سٹورز لوٹ لئے ، فائرنگ ، مزاحمت پر دکاندار زخمی
ملتان،میاں چنوں ،ٹبہ سلطان پور،بورے والا،گگو منڈی،جہانیاں ،کوٹ ادو،میلسی( نمائندہ خصوصی،نمائندہ نوائے وقت،تحصیل رپورٹر،نامہ نگار،خبرنگار)تھانہ چہلیک کے علاقے نشتر روڈ پر بڑی ڈکیتی ،3 مسلح ڈاکوؤں 5 میڈیکل سٹورز سے 20 لاکھ سے زائد کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ مزاحمت پر ایک میڈیکل سٹور مالک عبداللہ کو گولی مار کر زخمی کر دیا اطلاع ملتے ہی متعلقہ تھانہ کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کردی ہے اس لرزہ خیز واردات کا سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر نے بھی فوری نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے جس پر پولیس افسران نے عینی شاہدین اور متاثرہ دکانداروں سے پوچھہ گیچھ شروع کر دی ہے دوسری طرف اس بڑی واردات کے باعث نشترہسپتال روڈ کے دکانداروں اور ملحقہ رہائشی آبادی کے مکینوں میں خوف وہراس کی فضا قائم ہو چکی ہے دکانداروں کے مطابق ڈاکوؤں کے پاس کلاشنکوف بھی تھی معلوم ہوا ہے اور پولیس کو واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی مل گئی ہے جس کے ذریعے ملزمان تک پہنچنے میں آسانی ہو گی، واردات پر میڈیکل ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران بھی موقع پر پہنچ گئے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے سی پی او اور آر پی او سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملزمان کو گرفتار کر کے لوٹی ہوئی رقم برآمد کروائیں۔ملتان کے علاقے جلیل آباد میں ڈکیتی کی واردات دو موٹر سائیکل ڈاکو شہری حافظ اسامہ سے موبائل چھین کر فرار مزاحمت پر پاوں پر گولی مار کر زخمی کر دیا ۔جہانیاں سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق جلال آباد میں اکرم کریانہ پرتین مسلح موٹر سائیکل ڈاکوؤں نے دوکان مالک سے گن پوائنٹ پر 4 لاکھ 50 ہزار اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔دوسری واردات میں ڈاکو عیتق بیٹری شاپ میں داخل ہوئے دوکاندار کے شک پر ڈاکو دوکان سے بھاگ نکلے ۔میاں چنوں سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق130 چک نزد غلہ گودام میں نبیل کریانہ سٹور سے 35 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ جی ٹی روڈ پر نجی بینک کی اے ٹی ایم سے پیسے نکالتے ہوئے واصف دس ہزار کی نقدی چھین لی۔ٹبہ سلطان پور سے نمائندہ نوائے وقت کے وقت کے مطابق نامعلوم چور محمد اشرف کے 2قیمتی بکرے مالیت 1لاکھ 20ہزار روپے چوری کرکے فرار ہوگئے ۔بورے والاسے تحصیل رپورٹرکے مطابق 301ای بی کے قریب محمد عزیز دو قیمتی موبائل فون چھین لئے۔ دوسرے واقعہ میں حماد سکنہ مدینہ کالونی سے موٹر سائیکل چھین لیا ۔ذیشان حیدر سکنہ 445ای بی 5ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لئے۔ اڈا آٹھواں میل کے قریب نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے فیصل سے 50ہزار روپے نقدی ، موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین لیا۔گگو منڈی سے نامہ نگار کے مطابق چک نمبر301ای بی محمد عذیر سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا ۔سیگرٹ کمپنی کا سیلز مین سے 26ہزار روپے نقدی لوٹ لی۔ کوٹ ادوسے خبرنگارکے مطابق کوٹ ادو کے نواحی چک نمبر 554ٹی ڈی اے میں قائم گورنمنٹ پرائمری اسکول لوہار والا کے تالے توڑ کر نامعلوم چور مکمل سولر پینل مالیتی ڈیڑھ لاکھ چوری کر کے لے گئے۔میلسی سے نامہ نگار کے مطابق کرم پور کے نواحی علا قہ محمد شاہ اولڈ میلسی کینال کے قریب3 مسلح ڈاکو نے نوجوان علی رضا سے ایک قیمتی موبائل 30ہزار چھین لیا۔شہریوں نے پولیس کی ناکام پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔