ڈی چوک پر پی ٹی آئی کا احتجاج:حکومت نے فوج کی مدد مانگ لی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے 25مئی کو ہونے والے احتجاجی دھرنے کے لئے حکومت نے فوج کی مدد مانگی ہے۔حکومت کی جانب سے جو نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ ریڈ زون کی حفاظت کے لیے فوج کی مدد درکار ہے۔ڈی چوک پر پی ٹی آئی کے ہزاروں ورکرز اور سپورٹرز موجود ہیں،پی ٹی آئی کو سپریم کورٹ کی طرف سے ایچ9پر احتجاج کرنے کا کہا گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی حکومت کو گرفتاریوں اور آنسو فیس کے استعمال سے بھی روکا گیا ہے لیکن آج صبح پانچ بجے تک بھی ڈی چوک پر آنسو گیس اور شیلنگ ہورہی تھی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کا پشاور سے چلا قافلہ عمران خان کی سربراہی میں اسلام آباد پہنچ چکا ہے ۔