عمران خان اسلام آباد چوک پہنچ گئے

اسلام آباد:پی ٹی آئی کا قافلہ عمران خان کی قیادت میں اسلام آباد چوک پہنچ گیا۔کارکنان کی بڑی تعداد ڈی چوک ،ایچ نائن اور ڈی چوک پر موجود ہے۔پاکستان تحریک انصاف کا چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں’حقیقی آزادی‘ لانگ مارچ قافلے کی صورت میں اسلام آباد پہنچ چکا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قافلے کے ہمراہ صوابی سے اسلام آباد کی جانب سفر شروع کیا تاہم 5 گھنٹے سے زائد قبل اسلام آباد میں داخل ہونے والا قافلہ ڈی چوک کی جانب گامزن ہے۔اس سے قبل عمران خان نے حسن ابدال میں کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ عوام کا سمندر لے کر ڈی چوک آرہے ہیں، میرے ساتھ عوام کا سمندر ڈی چوک آ رہا ہے ، حکومت جب تک الیکشن کی تاریخ نہیں دےگی وہاں سےنہیں جائیں گے۔