زندگی کی بھیک نہیں مانگیں گے اور نہ ہی سرینڈر کریں گے :مشعال ملک

کشمیری حریت رہنما یسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے شوہر کو بھارتی عدالت کی جانب سے عمر قید کی سزا سنائے جانے کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم کبھی ہار نہیں مانیں گے اور نہ ہی ہمت ہاریں گے۔ مشعال ملک نے کہا کہ 'یاسین ملک اس مٹی کے بیٹے ہیں ،ہر کشمیری اور پاکستانی یاسین ملک کی آزادی کیلئے آواز بلند کرتا رہے گا'۔انہوں نے مزید کہا عظیم رہنما بھارتیوں سے زندگی کی بھیک نہیں مانگیں گے اور نہ ہی سرینڈر کریں گے جبکہ آخری سانس تک جدوجہد آزادی جاری رہے گی۔یاسین ملک کو بھارتی عدالت نے 2 بار عمر قید کی سزا سنائی جب کہ ان پر 10 لاکھ بھارتی روپے کا جرمانہ بھی کیا گیا۔