برازیل میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے پر امریکا نے برازیل سے آنے والے غیر ملکیوں پر پابندی لگا دی ہے۔برازیل میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 56 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی پابندی سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت متاثر نہیں ہوگی۔ادھر میکسیکن صدر نے کورونا کی وجہ سے ملک میں 10 لاکھ نوکریاں ختم ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ جنوبی افریقہ میں موجود دنیا کی سب سے گہری سونے کی کان میں 164 کورونا وائرس کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔بھارت میں اندرون ملک پروازیں بحال کردی گئی ہیں۔نیوزی لینڈ میں 100 افراد کے اجتماعات کے انعقاد کی اجازت دے دی گئی، علاوہ ازیں اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ اور شہر بارسلونا میں پابندیوں میں نرمی کردی گئی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38