مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ فردوس باجی عمران صاحب کی نوکری نہیں عوام کا خیال کریں ،فردوس باجی آپ شہباز شریف اور نوا زشریف کی چوکیدار ہیں یا پاکستان کی وزیر اطلاعات، ، فردوس باجی شہباز شریف کا نہیں اب آپ سب کے بھاگنے کا وقت قریب آ رہا ہے،، فردوس باجی گیس فیصد مہنگی ہو گئی ہے آپ کو شہباز شریف کی پڑی ہے ،فردوس باجی بجلی فیصد مہنگی ہو گئی آپ کو شہباز شریف کی پڑی ہے۔تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان کے بیان پر اپنے ردعمل میں رانا ثناءاللہ خان نے کہا کہ فردوس باجی شہباز شریف کے واپس آنے کا جیسے جیسے وقت قریب آ رہا ہے آپ کا خوف بڑھتا جا رہا ہے ،فردوس باجی وہ سرکاری بسوں اور دوائیوں کی کرپشن کا جواب نہیں آیا نہ ہی عدالت کا کوئی نوٹس، فردوس باجی شہباز شریف کا نہیں اب آپ سب کے بھاگنے کا وقت قریب آ رہا ہے ،فردوس باجی آپ شہباز شریف اور نواز شریف کی چوکیدار ہیں یا پاکستان کی وزیر اطلاعات ، رانا ثناءاللہ خان نے کہا کہ فردوس باجی آج غریب کو لائن میں کھڑے ہو کر ایک کلو سبزی اور پھل خریدنا پڑھتا ہے ، آپ کو شہباز شریف کی پڑی ہے، فردوس باجی گیس فیصد مہنگی ہو گئی ہے آپ کو شہباز شریف کی پڑی ہے ،فردوس باجی بجلی25 فیصد مہنگی ہو گئی آپ کو شہباز شریف کی پڑی ہے،فردوس باجی9 ماہ میں ملکی قرضہ 5ہزار ارب بڑھ گیا ہے آپ کو شہباز شریف کی پڑی ہے ،فردوس باجی آپ کے بقول پیٹرولیم منسٹری میں ڈاکہ مارا گیا لوگوں کو جعلی بل بھیجے گئے آپ کو شہباز شریف کی پڑی ہے،فردوس باجی9 ماہ میں پچاس لاکھ گھروں میں سے کاغذ پہ بھی ایک بھی گھر نہ بن سکا آپ کو شہباز شریف کی پڑی ہے ،فردوس باجی ایک کروڑ نوکری دینی تھی ، 9 ماہ میں20 لاکھ لوگ بے روزگار ہو گئے آپ کو شہباز شریف کی پڑی ہے ،فردوس باجی عمران صاحب کی نوکری نہیں عوام کا خیال کریں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024