اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملک کو اقتصادی بحران سے نکالنے سے متعلق حکومت کے عزم کا اعادہ کیاہے۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے سخت کوششیں کررہی ہے اور لوٹ مار کا باب بند ہوچکا ہے۔بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف اپنے خلاف دائر بدعنوانی کے مقدمات پر اثر انداز ہونے کیلئے چیئرمین نیب کو دبائو میں لانے کیلئے ان کے خلاف سازشیں کررہی ہے۔ایک سوال پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہباز شریف نے احتساب سے بچنے کیلئے خود ساختہ جلا وطنی اختیار کی ہے۔