سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کمی
کراچی (کامرس رپورٹر)عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں3ڈالرکااضافہ ہواتاہم ڈالر کی قدر میں ریکوری کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونامزید700روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت3ڈالرکے اضافے سے بڑھ کر1285ڈالرہوگئی تاہم اس کے برعکس کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں700روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں600روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت70400روپے سے گھٹ کر69700روپے اور دس گرام سونے کی قیمت60357روپے سے گھٹ کر59757روپے ہوگئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت870.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت745.88روپے پرمستحکم رہی۔ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 7ڈالر کا اضافہ ہوا جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600روپے جب کہ 10گرام سونے کی قیمت میں1371روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔