ڈاکوئوں کی مزاحمت پر فائرنگ،بزرگ خاتون جاں بحق ، بیٹی شدید زخمی
راولپنڈی ۔اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سٹریٹ کرائم کی واردات میں بزرگ خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا بیٹی شدید زخمی ہوگئی چوری کی وارداتوں میں یوٹیلٹی سٹور سمیت شہریوں کی قیمتی اشیاء چوری ہوگئیں چور تھانہ گنجمنڈی کے علاقے موہن پورہ میں پیدل جانے والی ماں بیٹی کو دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے روک لیا بزرگ والدہ سے گن پوائنٹ پر پرس چھین لیا مذاحمت پرڈاکوئوںنے فائرنگ کردی بیٹی نے بھاگتے ڈاکو کو پکڑنے کی کوشش کی تو ڈاکوئوں نے اس پر بھی فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور فرار ہوگئے بزرگ والدہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں جاں بحق ہوگئیں جبکہ بیٹی کا علاج معالجہ جاری ہے اس افسوسناک واقعہ پر مقتولہ کے عزیز رشتے دار اور اہلیان محلہ بڑی تعداد میں ہسپتال پہنچ گئے ڈی ایس پی سٹی سرکل سید اعجاز حسین شاہ اور ایس ایچ او انوارالحق جائے واردات پہنچ گئے ناکہ بندی کی گئی لیکن ڈاکوئوں کا فوری سراغ نہ مل سکا سی سی ٹی وی کیمرے سے پولیس نے وقوعہ کی فوٹیج حاصل کرلی پولیس نے بتایا کہ بزرگ خاتون نصرت سلطانہ اپنی بیٹی فرح ناز کے ہمراہ موہن پورہ سے گذر رہی تھیں کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے ڈکیتی کی واردات میں فائرنگ کردی جس سے والدہ جاں بحق اور بیٹی زخمی ہوگئیں تھانہ نصیر آباد کو علی ارشد نے بتایا کہ رینج روڈ سے میرا موٹر سائیکل نمبرRIL - 552 چوری ہوگیا تھانہ رتہ امرال کو محمد رضوان افضل نے بتایا کہ ریلوے ہسپتال سے میرا موٹر سائیکل نمبرAXM - 993 چوری ہوگیا تھانہ نصیر آباد کو حفیظ الرحمٰن نے بتایا کہ بازار سے میرا موٹر سائیکل نمبرRIP - 3648 چوری ہوگیاتھانہ آئی نائن کو کمال الدین نے بتایا کہ آئی ایٹ ٹو میں میرے گھر کے باہر سے موٹر سائیکل نمبرRIW - 7413 چوری ہوگیا تھانہ کورال کو واسب حسین نے بتایا کہ شریف آباد روڈ پر مدعی کے یوٹیلٹی سٹور سے سوا دو لاکھ روپے کی نقدی چوری ہوگئی ۔