ایک نئے دور کا آغاز
کراچی ( کامرس ڈیسک) J.کا آغاز سال 2002میں اس منفرد فلسفے کے ساتھ کیا گیا کہ ملکی ثقافتی ورثے کو لباس کی صورت میں اجاگر کیا جائے۔ جلد ہی J.جنوب مشرقی ایشیاء میں کپڑوں کے معروف برانڈز میں شامل ہوگیا اور اس نے فیشن ریٹیل کیٹیگری میں تین سال تک لگا تار برانڈ آف دی ایئر ایوارڈ جیتا۔ اس یہ نیٹ ورک 100سے زائد آؤٹ لیٹس کے ساتھ پاکستان بھر میں اور 20سے زائد انٹرنیشنل آؤٹ لیٹس کے ساتھ امریکہ، انگلینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر میں پھیلا ہوا ہے۔ J.نے خوشبو کی کیٹیگری میں قدم رکھا اور خود کو مکمل طور پر وراسٹائل برانڈ ثابت کردکھایا اور اب اس کے پرفیوم پاکستان میں پریمیم مانے جاتے ہیں۔ J.مرد اور عورتوں دونوں کیلئے مسحور کن مشرقی اور فرانسیسی خوشبو کی وسیع رینج پیش کرتا ہے۔ اس سلسلے میں J.نے ملک کی سحر انگیز اور با اثر شخصیات کے ساتھ اشتراک میں signature fragranceکا تصور پیش کیا ہے۔ اب J.کی بے مثال خوشبوؤ کی رینج میں ایک بار پھر اضافہ ہوچکا ہے۔ The Era, fragrance of Shahid Afridiکو باقاعدہ طور پر لانچ کردیا گیا ہے اور پورے ملک میں اس کی دھوم ہے۔