سوئی ناردرن گیس کو 11ارب روپے منافع
کراچی (کامرس رپورٹر ) سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ(ایس این جی پی ایل) کے حصص یافتگان نے30جون2018کوختم ہونے والے سال کے لئے70.50فیصد(7.05روپے فی حصص) نقدمنافع کی منظوری دے دی ہے۔ اس منافع میں مالی سال2017-18کا15فیصد(1.50روپے فی حصص) عبوری نقد منافع بھی شامل ہے۔ ایس این جی پی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین سید دلاور عباس کی صدارت میں ہونے والے شیئرہولڈرز کے اجلاس کوبتایا گیا کہ ایس این جی پی نے زیرتبصرہ سال میں اپنی تاریخ کا سب سے زیادہ11ارب12کروڑ10لاکھ روپے کا بعدازادائیگی ٹیکس منافع کمایاہے جس سے کمپنی کی فی حصص آمدنی17.54روپے رہی ہے۔