ظفر بھٹی راول ٹائون اور پوٹھوہار ٹائون کے ڈپٹی منیجر آپریشن مقرر
راولپنڈی (جنرل رپورٹر)راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں بہزاد عادل نے سینئر چیف سینیٹری انسپکٹر ظفر بھٹی کو راول ٹائون اور پوٹھوہار ٹائون کا ڈپٹی منیجر آپریشن مقرر کردیااور ہدایت کی ہے کہ سینیٹری انسپکٹرز روزانہ کی بنیاد پر عملہ صفائی کی کارکردگی رپورٹ بھجوائیں تاکہ راولپنڈی کو صفائی کے لحاظ سے پنجاب کا مثالی شہر بنایا جاسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چیف سینیٹری انسپکٹروں کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں صفائی کے عمل کو بہتر بنانے کیلئے تجاویز بھی لی گئی